سیلف اسیسمنٹ کیا ہے
سیلف اسیسمنٹ وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے آپ ایچ ایم آر سی (HMRC) کو اپنی وہ آمدنی بتاتے ہیں جس پر ٹیکس خود بخود نہیں کٹا۔ ملازمت کی تنخواہ پر ٹیکس آپ کا آجر کاٹتا ہے، لیکن اپنے کام یا کرائے کی آمدنی کا حساب آپ کو خود دینا ہوتا ہے۔
کسے ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوتا ہے
- وہ لوگ جو اپنا کام کرتے ہیں اور سال میں £1,000 سے زیادہ کماتے ہیں، مثلاً ٹیکسی، اوبر یا ڈیلیوری ڈرائیور، دکاندار اور تعمیراتی کام کرنے والے
- کرائے پر مکان دینے والے مالکان
- کمپنی ڈائریکٹر جن کی ایسی آمدنی ہو جس پر ٹیکس نہیں کٹا، مثلاً ڈیویڈنڈ
- وہ تمام لوگ جنہیں ایچ ایم آر سی نے ریٹرن جمع کرانے کا نوٹس بھیجا ہو
اہم تاریخیں: ٹیکس سال 2025/26
یہ ٹیکس سال 6 اپریل 2025 سے 5 اپریل 2026 تک تھا۔
- 5 اکتوبر 2026: اگر پہلی بار ریٹرن جمع کرانا ہے تو اس تاریخ تک ایچ ایم آر سی کو بتانا ضروری تھا۔ اگر یہ تاریخ گزر گئی ہے تو فوراً رجسٹر ہو جائیں۔
- 31 اکتوبر 2026: کاغذی ریٹرن کی آخری تاریخ
- 31 جنوری 2027: آن لائن ریٹرن جمع کرانے اور ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ
- 31 جولائی 2027: اگر آپ پر پیشگی ادائیگی (payment on account) لاگو ہے تو اس کی دوسری قسط
ٹیکس کی شرحیں: 2026/27
- £12,570 تک: کوئی انکم ٹیکس نہیں۔ اسے پرسنل الاؤنس کہتے ہیں۔
- £12,571 سے £50,270: 20%
- £50,271 سے £125,140: 40%
- £125,140 سے زیادہ: 45%
اپنا کام کرنے والے افراد منافع پر کلاس 4 نیشنل انشورنس بھی دیتے ہیں: £12,570 سے £50,270 کے درمیان منافع پر 6% اور اس سے اوپر 2%۔ یہ شرحیں انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے لیے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ میں انکم ٹیکس کی شرحیں مختلف ہیں۔
پیشگی ادائیگی (Payments on account)
اگر آپ کا ٹیکس بل £1,000 سے زیادہ ہو تو ایچ ایم آر سی عام طور پر اگلے سال کے لیے پیشگی رقم بھی مانگتا ہے۔ ہر قسط پچھلے بل کا آدھا ہوتی ہے اور 31 جنوری اور 31 جولائی کو ادا کرنی ہوتی ہے۔ اسی لیے پہلے سال کا بل لوگوں کی توقع سے بڑا ہوتا ہے۔
دیر ہونے پر جرمانے
- 1 دن لیٹ: £100، چاہے کوئی ٹیکس نہ بنتا ہو
- 3 ماہ لیٹ: £10 روزانہ، زیادہ سے زیادہ £900
- 6 ماہ لیٹ: واجب الادا ٹیکس کا 5% یا £300، جو زیادہ ہو
- 12 ماہ لیٹ: مزید 5% یا £300، جو زیادہ ہو
ٹیکس دیر سے ادا کرنے پر الگ جرمانہ ہے: 30 دن، 6 ماہ اور 12 ماہ پر بقایا ٹیکس کا 5%، اور اس کے علاوہ سود۔
ڈرائیور حضرات کے لیے: فی میل ریٹ
ٹیکس سال 2026/27 سے اپنی گاڑی کے کاروباری سفر پر پہلے 10,000 میل کے لیے 55p فی میل اور اس کے بعد 25p فی میل کلیم کیا جا سکتا ہے۔ 6 اپریل 2026 سے پہلے یہ ریٹ 45p تھا۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ فی میل ریٹ استعمال کریں تو پیٹرول، انشورنس اور مرمت الگ سے کلیم نہیں کر سکتے۔ پارکنگ اور ٹول الگ سے کلیم ہو سکتے ہیں۔
کون سا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے
- تمام آمدنی کا ریکارڈ، مثلاً ایپ کی ہفتہ وار رپورٹیں اور بینک اسٹیٹمنٹ
- کاروباری اخراجات کی رسیدیں
- کاروباری میلوں کا حساب
- اگر ملازمت بھی ہے تو P60 یا P45
یہ ریکارڈ کم از کم 5 سال تک سنبھال کر رکھیں۔
ہم آپ کے لیے کیا کرتے ہیں
آپ اپنے کاغذات کی تصویریں واٹس ایپ پر بھیج دیں۔ ہم حساب تیار کرتے ہیں، آپ کو اردو میں سمجھاتے ہیں کہ کتنا ٹیکس بنتا ہے اور کیوں، اور آپ کی منظوری کے بعد ریٹرن جمع کرا دیتے ہیں۔ فیس مقرر ہوتی ہے اور پہلے بتا دی جاتی ہے۔
English versions: Self Assessment service, Uber driver tax calculator, notice to file a tax return.
Checked against GOV.UK on 10 November 2026: Self Assessment deadlines, Self Assessment penalties, Income Tax rates, Simplified expenses: vehicles.